عہدیداروں کی آپس کی لڑائی کے باعث پاکستان کی ورلڈ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں شرکت مشکوک

قومی ٹیم کو لاہور ائیر پورٹ پر ہی روک لیا گیا،وزارت داخلہ کا خط نہ ہونے کی وجہ سے روکا گیا ‘ حکام

جمعرات 26 اپریل 2018 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) عہدیداروں کی آپس کی لڑائی کے باعث پاکستان کی ورلڈ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں شرکت مشکوک ہوگئی، قومی ٹیم کو لاہور ائیر پورٹ پر ہی روک لیا گیا۔پاکستان کی قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کوحکام نے لاہورائیرپورٹ پرروک لیا۔حکام کاکہنا تھاکہ قومی ٹیم کے پاس وزارت داخلہ کا خط موجود نہیں اس لیے ٹیم کو روکا گیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری احمر ملک کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کھیل ریاض پیر زادہ غیر منتخب شدہ باڈی کی حمایت کرتے ہیں اگر پاکستان چمپئن شپ میں شرکت نہ کر سکا تو انٹریشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن پاکستان کی بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت پرپابندی لگا دے گا۔احمر ملک کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام کے مطابق ٹیم کو وفاقی وزیر کھیل ریاض پیر زادہ کے حکم پرنہیں جانے دیا جا رہا ۔ورلڈ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 29 اپریل سی6مئی تک سوئیڈن میں شیڈول ہے۔