پنجاب یونیورسٹی میں آل پاکستان ہم نصابی سرگرمیاں جاری، اختتامی تقریب (کل) ہوگی

جمعرات 26 اپریل 2018 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ، نیب اور دی ایجوکیشنسٹ کے اشتراک سے جاری پانچ روزہ آل پاکستان ہم نصابی سرگرمیوں کے چوتھے روز پاکستان کے مختلف صوبوں پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور گلگت بلتستان سے شرکت کرنے والے طلبائو طالبات نے تقریری اور شاعری کے مقابلوں میںحصہ لیا۔

یہ مقابلہ جات پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم وتحقیق کے وحید شہید حال اور الرازی ہال انڈر گرایجوئیٹ بلاک میں منعقد ہوئے۔ ڈائریکٹر نیب سید محمد حسنین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ساجدمعروف مصنف ڈاکٹر محمد خالد مبین ، شاعر لطیف ساحل ، ایڈیٹر دی ایجوکیشنسٹ شبیر سرور،فیکلٹی ممبران اورطلبائو طالبات ایونٹ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شاعری کے مقابلوں میں حصہ لینے والے 31طلبہ میں سے سکول کی سطح پر وقاریو نس جبکہ یونیورسٹی لیول پر اللہ توکل نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

بلوچستان سے آئے طالبعلم چھتہ خان نے اپنی شاعری کے ذریعے امن کا پیغام دیا جسے خوب سراہا گیا۔ کرپشن کے موضوع پر منعقدہ تقریری مقابلوں میں سو سے زائد طلبہ نے شرکت کی ۔اردو تقریری مقابلوں میں آمنہ غفور جبکہ انگریزی میں اریج ناصر نے پہلی پوزیشن جیتی۔ آل پاکستان ہم نصابی سرگرمیوں کی اختتامی تقریب کل بروز ( جمعہ ) کو صبح 8بجے فیصل آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جس میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے۔