سرگودھا،عدالت کا فائرنگ سے 14 سالہ بچے کو قتل کرنے کے جرم میں ملزم کو 25 سال قید اور2 لاکھ روپے جرمانہ

جمعرات اپریل 21:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) سرگودھا شہر میں فائرنگ کر کے آٹھویں جماعت کے 14 سالہ بچے کو قتل کرنے کے جرم کو ملزم کو 25 سال قید 2 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سناتے ہوئے عدالت نے دوسرے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شہر کے علاقہ اقبال کالونی کے حسن اور امجد اپنی عداوت میں 21 جون 15 کو فائرنگ کر رہے تھے کہ اس فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر آٹھویں کا طالب علم 14 سالہ معاویہ جان بحق ہو گیا جس پر تھانہ اربن ایریا میں دونوں مخالفین کے خلاف درج مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیش جج ظفر اقبال نے ملزم حسن کو 25 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا اور مقدمہ میں ملوث دوسرے امجد کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :