قائممقام وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مظفرآباد قتل واقعہ پر انتظامیہ سے فوری طور پر رابطہ،ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی

جمعرات اپریل 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) قائم مقام وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے مظفرآباد قتل واقعہ پر انتظامیہ سے فوری طور پر رابطہ،ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

دارالحکومت میں قتل کی واردات کے بعدقائم مقام وزیر اعظم نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ملزمان کو فوری پر گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں ۔قائم مقام وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جا سکتی جس نے جرم کیا اس کو ہر صورت سلاخوں کے پیچھے لایا جائے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس اپنا بھرپور کر دار ادا کر رہی ہے اور کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :