قائم مقام وزیر اعظم کا کٹکیر واقعہ پر متاثرہ بچی کے والد کی پریس کانفر نس کا نوٹس، ایس ایس پی سے رپورٹ طلب

جمعرات اپریل 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء)قائم مقام وزیر اعظم نے کٹکیر واقعہ پر متاثرہ بچی کے والد کی پریس کانفر نس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی مظفرآباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کے بچی کے والد اور اہلخانہ کو ہرممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پر امن خطہ یہاںپر کسی کو بھی خوف و حراس پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔