ایل جی نے پاکستان میں اپنا نیا ملٹی V5وی آر ایف ایئر کنڈیشننگ سسٹم متعارف کرادیا

جمعرات 26 اپریل 2018 22:00

ایل جی نے پاکستان میں اپنا نیا ملٹی V5وی آر ایف ایئر کنڈیشننگ سسٹم متعارف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے مختلف ممالک کے بعد اب پاکستان میں بھی اپنا نیا ملٹی V5 ویرئیبل ریفریجنٹ فلو (VRF) سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایل جی کے اس نئے انورٹر کمپریسر کو انتہائی گرم ماحول کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ملٹی Vلائن کا سب سے کامیاب ایئرکنڈیشننگ سسٹم ہے جس کا جدید ماڈل اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ انتہائی گرم ترین ماحول میں کام کرے، توانائی میں بہترین انداز سے بچت کرے اور لوگوں کو بھرپور انداز سے آرام پہنچائے۔

پاکستان میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں کوریا کے سفارتخانے کے کونسل جنرل کم ڈونگی اور ایل جی الیکٹرانکس گلف (ایف زیڈ ای) کے کمرشل ایئر کنڈیشنر سیلز ٹیم لیڈر سوک وانگ لی مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

اس سیمینار میں صف اول کے ایم ای پی کنسلٹنٹس، کنٹریکٹرز، ڈیولپرز، آرکیٹیکٹ اور انڈسٹری کے دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ ایل جی کا ملٹی V5 ایئرکنڈیشننگ سسٹم جدت انگیز ڈوئل سینسنگ کنٹرول سے آراستہ ہے جو درجہ حرارت اور نمی کی سطح کو مانیٹر کرنے سے لیکر مہارت کے ساتھ کولنگ اور حرارت کو کنٹرول کرتا ہے۔

ایل جی کے شاندار انورٹر کمپریسر اور آؤٹ ڈور یونٹس کی وسیع گنجائش کے ساتھ ملٹی V5 انتہائی سخت ترین حالات میں بھی ماحول کو کنٹرول کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہے۔ ایل جی پاکستان کے جنرل منیجر جونگ یول لی نے بتایا، "یہ ہمارا پانچویں جنریشن کا وی آر ایف سسٹم ہے، یہ جدت انگیز ٹیکنالوجیز کی وسیع اقسام کے ساتھ غیرمتوازی توانائی کی بچت اور آرام کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ماحول کنٹرول کرنے کی جدید ٹیکنالوجی کو مزید قابل رسائی بنانے کے ساتھ یہ جدت انگیز سسٹم اپنے صارفین کو بہترین انتظامی بچت اور بھرپور آرام فراہم کرتی ہے۔ ہمیں اپنے نئی فلیگ شپ ایئرکنڈیشننگ سسٹم ملٹی V5پر انتہائی فخر ہے۔" حالیہ انڈسٹری رپورٹس کے مطابق پاکستان کی ایئرکنڈیشنر مارکیٹ میں سال 2017 سے 2023 کے دوران سی اے جی آر (CAGR) میں 7 فیصد اضافے کی توقع ہے۔

پاکستان کی ایئرکنڈیشنر مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ آمدن میں اضافے کے ساتھ متوسط طبقے میں وسعت آرہی ہے۔ پاکستان میں آبادی کی بڑی تعداد کے روزگار سے منسلک ہونے کے باعث بھی لوگوں کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ان کی قوت خرید بڑھ رہی ہے۔ اس وجہ سے بھی ملک میں ایئر کنڈیشنر مارکیٹ میں ترقی آرہی ہے۔ تقریب میں آئس برگ انڈسٹریز کے سی ای او عمران جمیل خان نے کہا، " پاکستان میں ملٹی V5کی ڈسٹری بیوشن کے لئے ایل جی الیکٹرانکس کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں انتہائی فخر ہے۔

تین دہائیوں سے زائد عرصہ کے ساتھ آئس برگ انڈسٹریز بہترین ایچ وی اے سی سلوشن کے طور پر ایل جی کے جدید ترین ملٹی V5وی آر ایف سسٹم کو متعارف کرانے پر فخر محسوس کرتی ہے۔" اس افتتاحی تقریب میں ایل جی پاکستان کے ہیڈ آف بی ٹو بی بزنس سید فرخ رضا عالم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، -"ایشیا پیسفک ریجن میں پاکستان ایئرکنڈیشنرز کی ابھرتی ہوئی ایک اہم مارکیٹ ہے۔

اس میں سرمایہ کاری بڑھنے، پبلک و پرائیویٹ انفراسٹرکچر کی ترقی کے ساتھ حکومتی ویژن 2025 کے تحت سرکاری سطح پر ہاؤسنگ، انفراسٹرکچر، کمرشل، مینوفیکچرنگ، تعلیم اور صحت عامہ جیسے شعبوں میں سرمایہ لگایا جائے گا۔ ایل جی کا ایئرکنڈیششنگ سسٹم کی جدید ترین لائن اپ بدلتی ہوئی پاکستانی مارکیٹ کے لئے مکمل طور پر بہترین ہے۔"

متعلقہ عنوان :