پنجاب بھرمیں794ٹریفک حادثات میں9ا فراد جاںبحق904زخمی

جمعرات 26 اپریل 2018 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی794مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں09افراد جاں بحق جبکہ 904فراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں346افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات9افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 394ڈرائیوز،19کم عمرڈرائیورز395مسافراور115پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ205ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت199متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد76حادثات میں89متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان46حادثات میں47متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

ان ٹریفک حادثات کے کل904متاثرین میں712مرد اور192خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں133فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور507افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ264زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں611موٹر سائیکلز،121آٹو رکشے،71موٹر کاریں،11مسافربسیں،32وین،37ٹرک اور86دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔