بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) نے انتخابی مہم کا آغازکردیا، 28اپریل کوہاکی گرائونڈ کوئٹہ میں جلسہ عام منعقد کرینگے

جمعرات اپریل 22:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا 28اپریل کو ہاکی گرائونڈ کوئٹہ میں جلسہ عام منعقد کرے گی تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل کے زیر اہتمام 28اپریل کو ہاکی گرائونڈ میں صبح 11جلسہ عام منعقد ہوگا جس سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی سردار اختر مینگل ،سابقہ سینیٹر وپارٹی کے مرکزی قائد نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی اور سابقہ صوبائی وزیر کیو ڈی اے میر اسماعیل لہڑی خطاب کرینگے اور وہ اس موقع پر اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں کے ہمراہ بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے ،سیاسی حلقے بلوچستان نیشنل پارٹی کے کوئٹہ میں جلسہ کو عام انتخابات کے انتخابی مہم کیساتھ منسلک کررہے ہیں ،،کوئٹہ میں کسی بھی سیاسی جماعت کا یہ پہلا جلسہ عام ہوگا جبکہ دوسرا جلسہ عام 4مئی کو ایوب اسٹیڈیم میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہاہے ،جس کی تیاریاں جاری ہے اور کوئٹہ شہر میں پارٹی کے جھنڈے اور بڑے بڑے بینرز لگائے گئے ہیں 4مئی کے جلسے سے پارٹی کے مرکزی صدر بلاول بھٹو زرداری ودیگر مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کرینگے ،پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر الحاج حاجی علی مدد جتک ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی 4مئی کو ایوب اسٹیڈیم میں ہونیوالے جلسہ عام کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور بذات خود تمام انتظامات اور سیکورٹی کے حوالے سے کئے انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں ،،کوئٹہ شہر کی مخدوش اور امن وامان کے حوالے سے خطرناک صورتحال کے پیش نظر بلوچستان نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے جلسوں کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں کہ ان حالات میں دو سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ شہر کے اندر جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے۔