سندھ گیمز کرپشن اسکینڈل، تاجرا لائنس کا احتجاجی مظاہرہ

سندھ گیمز میں کروڑوں کی کرپشن کے ماسٹر مائنڈ نیاز علی عباسی ہیں،ایاز میمن موتی والا

جمعرات 26 اپریل 2018 22:02

سندھ گیمز کرپشن اسکینڈل، تاجرا لائنس کا احتجاجی مظاہرہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و سندھ گیمز مارکیٹنگ کمیٹی کے سینئر وائس چیئرمین ایاز میمن موتی والا کی زیر صدارت کراچی زرگران ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی تاجر الائنس کا آئی آئی چندیگر روڈکے ایک مقامی ہوٹل میں ہنگامی اجلاس ہوا جو بعدازاںمظاہرے میں تبدیل ہوگیا۔تاجروں نے سندھ گیمزمیں کرپشن کے ماسٹر مائنڈسیکرٹری اسپورٹس نیاز علی عباسی کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں صرف یہ بتادیا جائے کہ 4کروڑ 61لاکھ کا ٹینڈر کس کو دیا گیاہے ایک کروڑ کی رقم ہوٹل کے لیے تھی بتایا جائے کہ اس پر کتنا خرچہ کیا گیا،جبکہ 3000کھلاڑیوں کے لیے کیا کچھ کیا اور ا ن پر کیا خرچہ کیا وہ سب میڈیا نے بھی دکھا دیاہے کہ دور دراز سے آئے ہوئے کھلاڑی بنیادی سہولیات سے کس طرح سے محروم تھے ان کو منرل واٹر کی ہزاروں بوتلیں اور جوس تک ہم نے اپنی جیب سے پلوایاتھا ،سیکرٹری اسپورٹس کی بچنے کی ایک ہی صورت ہے کہ وہ قوم کو بتائیں کہ انہوںنے 4کروڑ 61لاکھ روپے کی خطیر رقم کہا خرچ کی ہے ،فرنٹ مین رکھ کر کرپشن کرنے والے یہ بھول رہے ہیں کہ ان کا وائٹ کالر اب داغ دار ہوچکاہے ، اس موقع پر ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان ،نیب اور دیگر تفتیشی اداروں نے ایکشن نہ لیا تو 4مئی کے روز کراچی پریس کلب کے باہر کرپشن کے خلاف کراچی کے تاجر کفن پوش مظاہرہ کرینگے جبکہ میں خود اپنے خون سے پاکستان کے جھنڈے کو سرخ کرکے ایک نئی روایت کو جنم دونگا کیونکہ ہم نے قسم اٹھائی ہے کہ ملکی اداروں سے نیاز علی عباسی جیسے چور اور ڈاکوئوں افسروں کو نکال کر ہی دم لینگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تاجرالائنس کے رہنماحمیدالدین ،معراج احمدخان، سیدمحمد سعید ،عامرضیاء،غلام یاسین ،خورشید عالم،عمارابدانی ،محمد اسماعیل، سہل افضل، معراج قریشی ،حاجی محمداسماعیل و دیگر بھی موجود تھے ۔جن کا کہنا تھا کہ ہم سے لاکھوں کے اخراجات کروائے گا جس میں من پسند لاکھو ں کے تحائف تک ہم سے وصول کیئے گئے مگر جو پیسہ سندھ گیمز کے لیے مختص تھا اس میں ایک پائی بھی نہ لگائی گئی ،ایاز میمن نے کہاکہ وزیر کھیل محمد بخش خان مہر کرپشن کے اس بے تاج بادشاہ سے پوچھیں کہ وہ ہمیں حساب کیوں نہیں دیتا وگرنہ پھر یہ ہی سمجھا جائے گا کہ منسٹر اسپورٹس نے بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئیں ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ثبوت ہمارے پاس ہیں ممکن ہے کہ ہم اس سلسلے میں عدالت کا دروازہ بھی کھٹ کھٹائیں، انہوںنے مزید کہاکہ لاکھوں مالیت کے میسکوٹ کراچی تاجرالائنس نے سیکرٹری اسپورٹس کے کہنے پر ہی بنوائے گئے تھے ۔