جیکب آباد شہر میں ایک ماہ سے پینے کے پانی کی فراہمی بند ہونے کے خلاف جے یوآئی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 26 اپریل 2018 22:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) جیکب آباد شہر میں ایک ماہ سے پینے کے پانی کی فراہمی بند ہونے کے خلاف جے یوآئی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ شہر میں مارچ ڈی سی چوک پردھرنا تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اور شہریوں کی جانب سے جیکب آبادمیں ایک ماہ سے مسلسل پینے کے پانی کی فراہمی اورلگون میں میں پانی موجود ہونے کے باوجود شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی نہ کرنے کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ جے یوآئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری،تعلقہ امیر مولانا عبدالجبار رند،حما داللہ انصاری،حاجی محمد عباس بلوچ، مولانا عابد ابڑؤ،چاکر خان جکھرانی،محمد موسیٰ مہر،محمد ابراہیم برڑواوردیگر کی قیادت میں نکالاگیامظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈ تھے جن پر پانی نہیں کیوں بھلا کربلا کربلا کے نعرے درج تھے مظاہرین شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنا دے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلا ک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر ڈاکٹر اے جی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ ایک ماہ سے مسلسل جیکب آباد کا پانی بند کرکے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کیا گیاہے شہری پانی کے قطرے قطرے کو ترس رہے ہیں جبکہ لگون میں پانی موجود بھی ہے پراس پر مچھلی مار کر مچھلی کا کاروبار کیاجارہاہے اورشہری پانی کے لیے تڑپ رہے ہیں جیکب آباد کی زمین کا پانی 70فیصد کائی سے بھرا ہونے کے باعث ا س کے استعمال سے موذی امراض پھیل رہی ہیں اور شہری پانی پیسوں کے عیوض پینے کا پانی خرید نے پر مجبورہیں پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اورجیکب آبادکی عوام کا کوئی احساس نہیں انہوں نے مطالبہ کیا خدارا جیکب آباد کی عوام پینے کا پانی فراہم کیاجائے اورمنتخب نمائندے پانی کی فراہمی سمیت دیگر بینادی مسائل حل کریں بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا ۔