پاکستا ن اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں49ارب روپے سے زائدکی کمی

کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت5.75 فیصدکم جبکہ58.01فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی

جمعرات 26 اپریل 2018 21:46

پاکستا ن اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں49ارب روپے سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کاتسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی45700،45600اور45500کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں49ارب2 کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت5.75 فیصدکم جبکہ58.01فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 45782پوائنس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ گروپوں نے سرمایہ کاری سے گزیر کیا،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 45428پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا،تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس45450پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

(جاری ہے)

تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس257.47پوائنٹس کمی سی45460.87پوائنٹس پر بند ہوا۔جمعرات کومجموعی طور پر393کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی147کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،228 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں49ارب2کروڑ42لاکھ6ہزار378روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر93کھرب76ارب15 کروڑ38لاکھ4ہزار476روپے ہو گئی ۔

جمعرات کو17کروڑ3 لاکھ7 ہزار60شیئرز کا کاروبار ہوا ، جوبدھ کی نسبت1کروڑ4 لاکھ460شیئرزکم ہے ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈزکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے اضافے سی9200.00روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت44.88روپے اضافے سی942.63روپے ہو گئی ۔نمایاں کولگیٹ پامولیو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت163.02روپے کمی سی3117.40روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت125.61روپے کمی سی2386.77روپے ہو گئی ۔

جمعرات کویونٹی فوڈزلمیٹڈکی سرگرمیاں99لاکھ89ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت1.79روپے کمی سی31.71روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں93لاکھ72ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت1پیسے اضافے سی10.59روپے پر بند ہوئی ۔جمعرات کو کے ایس ای 30 انڈیکس127.65پوائنٹس کمی سی22381.56 پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس453.28پوائنٹس کمی سی77149.74پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس170.10 پوائنٹس کمی سی32921.18پوائنٹس ہو گئی ۔