کا شتکاروں کو بار دانے کی تر سیل کا آغاز کر دیا گیا ، علی اکبر بھٹی

جمعرات 26 اپریل 2018 21:46

وہاڑی۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ کا شتکاروں کو بار دانے کی تر سیل کا آغاز کر دیا گیا ہے، تمام کام میرٹ اور شفا فیت پر مبنی ہے جس کیلئے تمام ریکارڈ کی تصدیق کی گئی ہے اور چھوٹے کاشتکاروں کو فو قیت دی جار ہی ہے، انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار مر کز خر ید گندم پی آر سنٹر وہاڑی اور بنی شیل مر کز خریدگندم پیر مر اد کے دورے اور کاشتکاروں میں باردانہ کی تقسیم کے موقع پر کیا، ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مز ید کہا کہ حکو مت پنجاب کاشتکاروں کو فلاح وبہبود کیلئے گر اں قدر کام کر رہی ہے، ہمارے کا شتکار ملکی معشیت میں بنیادی کر دار ادا کرتے ہیں، ہمارا کسان خوش حا ل ہو گا تو ملک تر قی کریگا ہمیں کا شتکاروں کا خصوصی خیال رکھنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :