حادثات سے بچائو کیلئے گا ڑیو ں کی فٹنس ضر وری ہے ،ڈی سی

جمعرات اپریل 22:04

وہاڑی۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ گا ڑیو ں کی فٹنس رکھنا نہا یت ضر وری ہے تا کہ کسی بھی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے اور انسا نی زند گیوں کو حادثات سے بچا یا جاسکے، حکو مت پنجاب نے وہاڑی میں وہیکل انسپکیشن اینڈ سا ٹیفکیشن سسٹم کے لئے لیبارٹری قائم کر دی ہے جہاں سے تمام قسم کی گا ڑیوں کو فٹنس سر ٹیفیکیٹ جا ری کئے جائیں گے، انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار حکومت پنجاب اور او پی یو ایس کے باہمی تعاون سے گا ڑیوں کی انسپکشن اور ساٹیفکیشن سسٹم کیلئے بنے والی لیبا رٹری کا افتتاح کر تے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ اس نئی بننے والی لیبا رٹری سے تمام گا ڑیو ں کے فٹنس سر ٹیفیکیٹ لینا ضر وری ہے کسی بھی پر ائیو یٹ ادارے کا فٹنس سر ٹیفیکیٹ قا بل قبول نہیں ہو گا، انہوں نے کہا کہ ہمیں گا ڑیوں کی مو ٹر وہیکل آرڈنینس 1965اور اس کے تحت بنائے گئے مو ٹر وہیکل رولز 1969کے مطابق ہر چھ ماہ بعد مستفید وہیکل انسپکیشن سنٹر سے فٹنس سر ٹیفکیٹ حا صل کر نا ضروری ہے ایسا کر نے سے ما حو لیاتی آلو دگی ، ٹر یفک قا نون کی پاسداری ممکن ہو تی ہے۔

متعلقہ عنوان :