محکمہ لائیوسٹاک کے 29ملازمین کو مستقل کردیاگیا، تقرر نامے تقسیم

جمعرات 26 اپریل 2018 22:04

ڈی جی خان۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان کے 29ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے تقرر نامے تقسیم کئے ، اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کی ہدایت پر ضلع میں تعینات سپورٹ سروسز لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے سکیل 9کے ویٹرنری اسسٹنٹ ، اے ون ٹیکنیشن ، سکیل چار کے ڈرائیور اور سکیل ایک کے کیٹل اٹنڈنٹس کو مستقل کیا گیا ہے۔