گندم کی فصل کی باقیات کو آگ لگانا جرم ، جس پر سزا دی جاسکتی ہے،ڈاکٹر ناطق حیات

جمعرات اپریل 22:04

ڈی جی خان۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات نے کہا ہے کہا ہے کہ گندم کی فصل کی باقیات کو آگ لگانا جرم ہے جس پر سزا دی جاسکتی ہے ، آگ سے فضائی آلودگی کے ساتھ سانس کی بیماریاں پھیل سکتی ہیں ، اس سلسلے میں ریسکیورز وسیع پیمانے پر آگاہی مہم شروع کریں ، انہوںنے یہ بات مرکزی سٹیشن پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، اجلاس میں مختلف ایمرجنسیوںکا بھی جائزہ لیاگیا، ڈاکٹرناطق حیات نے کہا کہ گندم کی باقیات کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے جس سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے کوملا ہے ۔

متعلقہ عنوان :