سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں عطائیوں کیخلاف کارروائی جاری

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید130اڈے سربمہرکر دیے،مقدمات درج

جمعرات اپریل 22:06

سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں عطائیوں کیخلاف کارروائی جاری
لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روزپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف اضلاع میں130عطائیوں کے ا ڈے بند کر دیئے جبکہ متعددکیخلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دیں، تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیمیں 13 اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کر رہی ہیں اور ان ٹیموں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، حافظ آباد، ملتان،، بہاولپور، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، منڈی بہائوالدین، بھکر، روالپنڈی اورلاہورکے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز 321 علاج گاہوں پرچھاپے مارے، ان میں سے 130عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیا گیا ، مزید برآں321 میں سی101 عطائیوں نے عطائیت چھوڑ کردوسرے کاروبار شروع کر دیئے ہیں، یاد رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں عطائیوں کیخلاف جاری کارروائی میںکل 2,014علاج گاہوں پر چھاپے مارے اور ان میں سے 799عطائیوں کے اڈوں کو بند کر دیا گیا ہے، دوسری جانب 322 عطائیوں نے دوسرے کاروبار شروع کردیئے ہیں۔