مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں حملہ آور تین دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

جمعرات 26 اپریل 2018 22:06

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ،پاک فوج کے بروقت اور بھر پور جواب سے حملہ کرنے والے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تاہم پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی فرمان اللہ بھی شہید ہوا۔