Live Updates

ن لیگ نے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کو ختم کروانے کیلئے عملی قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 اپریل 2018 19:06

ن لیگ نے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کو ختم کروانے کیلئے عملی قدم اٹھانے ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2018ء) ن لیگ نے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کو ختم کروانے کیلئے عملی قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عثمان ڈارمٹھائیاں کھالیں،الیکشن کی شام افسردہ ہونا ہے،ایسے فیصلوں سے فرق نہیں پڑتا،سیاست میں اصل فیصلہ عوام کا ہوتا ہے۔ جب تک یہ آرٹیکل ہے آرٹیکل62 ون ایف کے تحت نااہلیاں ہوتی رہیں گی۔

اگلی حکومت آرٹیکل62 ون ایف کے تحت نااہلی کا تعین کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل62 ون ایف میں مدت کا تعین نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے پارلیمنٹ نااہلی کی مدت متعین کرے۔ تاحیات نااہلی اس وقت تک ہے جب تک یہ آرٹیکل ختم نہیں ہوجاتا۔ آرٹیکل62 ون ایف اگلی پارلیمنٹ میں قصہ ماضی بن کررہ جائےگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو نوازشریف کی طرح ناہل کیا گیا ہے۔

نوازشریف کیخلاف فیصلہ آیا کہ آپ نے تنخواہ لینا تھی مگرنہیں لی۔عرب ممالک میں ویزے کی جگہ اقامہ ہوتا ہے۔ روز، روزویزے لگوانے کی مشکلات سے بچنے کیلئے اقامہ ایک راستہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والےعدالتی فیصلوں پرمٹھائیاں بانٹ رہےہیں۔ آپ نے جتنی اچھل کود کرنی ہے کرلیں،ایسے فیصلوں سے فرق نہیں پڑتا۔ سیاست میں اصل فیصلہ عوام کا ہوتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات