موجودہ حکومت کے دور میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوئی ہے، مشیر خزانہ

جمعرات 26 اپریل 2018 22:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں اقتصادی جائزہ 2017-18ء پیش کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نیلم۔جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، تربیلا فور توسیعی منصوبہ، 1320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ، 1320 میگاواٹ پورٹ قاسم پاور پلانٹ اور ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے حویلی بہادر شاہ جیسے منصوبے مکمل کئے ہیں اور موجودہ حکومت نے کسی ایک دن میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار کو بھی یقینی بنایا ہے۔