خضدار کو سبزی اور پھلوں کی ترسیل و تجارت کا مرکز بنارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی

جمعرات 26 اپریل 2018 22:09

کوئٹہ۔ 26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی نے کہاہے کہ خضدار میں تجارتی ، کاروباری حوالے سے ایک اور اضافہ ہونے جارہاہے جب نیو سبزی منڈی کا افتتاح کرکے خضدار کو سبزی اور پھلوں کی ترسیل و تجارت کا مرکز بنارہے ہیں۔ اس اضافے سے خضدار کے کمیشن ایجنٹس ، ماشہ خور، زمینداراور عام عوام الناس کو بے حد فائدہ پہنچے گا ۔

کوئٹہ ،کراچی ، اندرونی سندھ واندرونی بلوچستان کے علاقوں میں خضدار سے سبزی اور پھلوں کی ترسیل ممکن ہوسکے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار نیو سبزی منڈی کے افتتاح کے موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پرشہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا عنایت اللہ رودینی فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے نمائندگا ن حاجی محمد قاسم بنگلزئی ، چیف محمد نور زہری ،ڈاڈا صاحب خان ، انجمن تاجران خضدار کے رہنماء سید سمیع شاہ ، بشیراحمد جتک ،ڈپٹی ڈائریکٹرمارکیٹ خضدارمحمد اسحاق ، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی شاہ زمان جنرل سیکریٹری بشیراحمد،اور اورنگزیب زہری آغاسمیع شاہ و دیگر نمائندگان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ماشہ خور اور کمیشن ایجنٹس سے مذاکرات کی گئی ،اوران کے مطالبات تسلیم کیئے گئے ۔ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ خضدار میں نیو سبزی منڈی فعال ہوگا اور یہی سے پورے شہر و دیگر علاقوں کو پھل و سبزی کی ترسیل ہوگی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدا رمجیب الرحمن قمبرانی کا مذید کہنا تھا کہ ضلع خضدار مستقبل و قریب میں تجارتی معاشی و کاروباری لہٰذ سے مرکز ثابت ہونے والاہے ، خضدار شہر میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے ، تجارت و کاروبار میں اضافہ کرنے کی خاطر نیو سبزی منڈی کا افتتاح ہونا لازمی امر تھا جس کے لئے ہماری کوششیں روزِ اوّل سے جاری تھیں ، آج ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ نیو سبزی منڈی کوفنکشنل بنانے کے لئے ہم پہلا قدم رکھ رہے ہیں ۔

اور اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ، کاروبار ، تجارت میں اضافہ ہوگا ، پھلوں اور سبزیوں کی پورے ملک میں ترسیل ممکن ہوسکے گا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ سب مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنہوںنے نیو سبزی منڈی کو کامیاب بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا ، ماشہ خور، کمیشن ایجنٹس کے کچھ مسائل تھے جن کو مذاکرات کے بعد حل کرکے انہیں مطمئن کرلیا ۔ انہوںنے کہاکہ نیو سبزی منڈی میں تمام ترانتظامات بھی کر لیئے گئے ہیں ۔ اور مذید تعمیرات بھی کیئے جائیں گے ۔