مستقبل کی کامیابی تعلیمی ترقی میں مضمر ہے ، نسل نو کو تعلیم یافتہ بنا کر مستقبل کے چیلنجز سے نمٹاجاسکتا ہے، ایڈیشنل کمشنر میجر (ر) اورنگزیب بادینی

جمعرات 26 اپریل 2018 22:09

کوئٹہ۔ 26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن میجر (ر) اورنگزیب بادینی نے کہاہے کہ مستقبل کی کامیابی تعلیمی ترقی میں مضمر ہے ، نسل نو کو تعلیم یافتہ بنا کر مستقبل کے چیلنجز سے نمٹاجاسکتا ہے ،تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی ہے قوموں کی تاریخ پر نظریں مرکوز کریں تو وہی قومیں کامیا بی سے ہمکنار ہوتیں ہیں کہ جنہوں نے تعلیم کو فوقیت دی اور اپنی نسل کو تعلیم کی جانب متوجہ کیا، ڈویژنل پبلک کالج خضدار میں تعلیمی معیار و میرٹ کو بحال کررہے ہیں ، یہ خضدار کا تعلیمی درسگاہ ایک عرصہ سے تعلیمی مرکز کے طور پر مشہور و معروف ہے ،اس ادار ے کی تعمیر و مرمت اور اس میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے ہم نے جو اقدامات شروع کررکھے ہیں، اس میں ہمیں کامیابی بھی ملی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈویژنل پبلک کالج خضدار کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر پرنسپل ڈی پی سی خضدار عطاء محمد قمبرانی بھی موجود تھے۔ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن میجر (ر) اورنگزیب بادینی نے کالج میں طلباء سے سوالات پوچھے ، اور اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ طلباء پر بھر پور محنت کریں ، ایک استاذ کی حیثیت درسگاہ میں روحانی باپ کی ہوتی ہے جو طلباء کے اخلاق، تعلیم کا ذمہ دار ہوتا ہے ، اپنے نونہالان کو توجہ کے ساتھ تعلیم دیکر ہم اپنے مستقبل کو تعلیم یافتہ بناسکتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ڈویژنل پبلک کالج خضدار اور ڈویژنل پبلک اسکول خضدار دونوں سیکشنز کی تعمیر و ترقی پر ہم نے توجہ مرکوز کررکھے ہیں اور ہمیں کامیابی بھی ملی ہے ، تاہم اب اساتذہ پر ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ مذید محنت جاری رکھیں اور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ دونوں تعلیمی ادارے قدیم اور نامور تعلیمی ادارے رہے ہیں جن سے کئی کھیپ تعلیم یافتہ بن کر فارغ ہوچکے ہیں اور مذید خضدار شہر کی ان تعلیمی اداروں سے کئی توقعات اور امیدیں وابستہ ہیں ان کی ان امیدوں پر ہمیں اترنے کی بھر پور کوششیں کرنی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :