صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، سیکرٹری صحت محمدصالح ناصر

جمعرات 26 اپریل 2018 22:09

کوئٹہ۔ 26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) صوبائی سیکرٹری صحت بلوچستان محمدصالح ناصر نے جمعرات کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر ہسپتال پشین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈاکٹروں کا حاضری رجسٹر چیک کرکے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا شعبہ حادثات میں صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار بھی کیا سیکرٹری ہیلتھ محمد صالح ناصر نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے صوبے کے تمام ڈی ایچ کیوز کوبروقت ادویات فراہم کی جارہی ہے ڈاکٹرز اپنے فرائض میں غفلت کا مظاہرہ نہ کرتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دیا کریں ہیلتھ کے شعبے میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری سی پی او عبدالرسول زہری ڈپٹی سیکرٹری یونس سنجرانی ڈپٹی سیکرٹری عبدالرزاق ساسولی اسٹاف آفیسر محمد اشرف حسنی ڈاکٹر نعمان سلطان لہڑی ولی کاکڑ بھی موجود تھے ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر محمد اعظم نے سیکرٹری ہیلتھ کو ہسپتال کی صورتحال اور مسائل سے آگاہ کیا سیکرٹری ہیلتھ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہسپتال میں تعمیر شدہ بلاک کو دس یوم کے اندر فعال کرنے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی سیکرٹری ہیلتھ نے ڈی ایچ کیو میں بچے کو ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ای پی آئی سینٹر سمیت ٹی بی لیب کا افتتاح بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :