لانڈھی 36 بی میں گارمنٹس کی دکان میں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان نقدی لوٹ کر فرار

جمعرات 26 اپریل 2018 22:09

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے لانڈھی 36 بی میں گارمنٹس کی دکان میں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کے چہرے کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔گزشتہ روزدو ڈاکو لانڈھی 36بی میں گارمنٹس کی دکان میں داخل ہوئے جنہوں نے نقدی لوٹی،ملزمان نے دکاندار کی بھی تلاشی بھی لی اور فرار ہوتے ہوئے دکان سے ٹی شرٹس بھی ساتھ لے گئے۔پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :