ورلڈ بینک کے وفد کا ویٹرنری یونیورسٹی لاہور کا دورہ:

وائس چا نسلر سے ملا قا ت میں ڈیجیٹل الحاق سے متعلقہ انتظا می امور کے با رے میں تبا دلہ خیال

جمعرات 26 اپریل 2018 22:12

ورلڈ بینک کے وفد کا ویٹرنری یونیورسٹی لاہور کا دورہ:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) ورلڈ بینک کے و فد نے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کادورہ کیا اور وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا سے ملا قا ت کی۔ایجو کیشن سپیشلسٹ سا ئو تھ ایشیا ریجن مسٹر کوئن ایم جیون اور مس تز ین فصیح نے ویٹر نری یو نیو ر سٹی کے سینئر پرو فیسرو ں کے ساتھ اجلاس میںیونیورسٹی کے ڈیجیٹل الحاق سے متعلقہ انتظا می ڈھا نچہ اور گورننس کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ۔

ملا قات کا مقصد یونیورسٹی کے اعلی حکام سے میٹنگ کر کے معیا ر تعلیم کو یکسا ں طور پر بہتر بنا نے کے لیئے وہا ںضروریات کی نشا ند ہی کر نا تھا نیز ورلڈ بینک ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے ویثر ن 2025 کے تحت پاکستان کی یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیئے معا ون پرا جیکٹ بھی بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں و ا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے وفد کو ویٹر نر ی یو نیور سٹی کے مختلف تعلیمی ، تحقیقی اور تربیتی پروگراموں کے با رے میں تفصیلی آگاہ کیا، مزید کہا کہ یو نیور سٹی پاکستان میںلا ئیو سٹا ک ،پو لٹر ی او رڈیر ی سیکٹر نیز چھو ٹے فارمرز کی تر قی کے لیئے کلید ی کردار ادا کر رہی ہے ۔

ڈائر یکٹر یواس انفارمیشن ٹیکنا لو جی سینٹر رضوان سلیم نے یونیورسٹی کے ٹیکنا لو جی انفرا سٹرکچر کے بارے میں جبکہ ڈین فکلٹی آف با ئیو سائنسزپرو فیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے یونیورسٹی کے الحاق کے طریقہ کار کے بارے میں وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔یواس پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعو د ربا نی بھی اُس مو قع پر مو جود تھے۔