اسسٹنٹ کمشنر کا ریسکیو 1122کے تحصیل دفتر کا دورہ،

جمعرات اپریل 22:12

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) اسسٹنٹ کمشنرپنڈدادنخان مجاہد عباس نے ریسکیو 1122کے تحصیل دفتر پنڈدادنخان کا تفصیلی دورہ کیا، انچارج ریسکیو1122نے اسسٹنٹ کمشنرمجاہد عباس کوادارے کی مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اسسٹنٹ کمشنر نے ریسکیو1122کے اقدامات اور عوامی خدمت کے جذبے کوسراہا م، اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی ایمبولینس، ایمرجنسی گاڑیوں، فائر ٹینڈر اور دیگر ریسکیو 1122 کی کشتیوں کا معائینہ کیا اور ریسکیو1122کے مختلف سیکشن کا دورہ بھی کیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے انچارج نے اسسٹنٹ کمشنر کو مختلف حادثات میں استعمال ہونے والے امدادی سامان اور عوامی خدمت کے حوالے سے ریسکیو1122کی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنرپنددنخاں مجاہد عباس نے مزید بتایا کہ آج کل کے دور میں ریسکیو 1122 عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ، ریسکیو 1122 جہلم نے ہر قسم کے حالات میں اپنی کارکردگی دکھا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں، یہ سروس ہر خاص و عام کیلئے دن رات 24 گھنٹے حاضر ہے ، عوام کسی بھی ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122 کے ٹول فری نمبر 1122 پر دے سکتے ہیں۔