بیوٹمز بلوچستان کی واحد جامعہ ہے جو دنیا بھر کی بہترین جامعات میں جگہ بنا رہی ہے ، وائس چانسلر

جمعرات اپریل 22:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) بیوٹمز بلوچستان کی واحد جامعہ ہے جو دنیا بھر میں بہترین تعلیمی و تحقیقی معیار کے باعث تیزی سے دنیا بھر کی بہترین جامعات میں جگہ بنا رہی ہے جس کا اعتراف نہ صرف ملکی بلکہ بین لاقوامی ادارے بھی کر رہے ہیں بیوٹمز کے اساتذہ اور تنظیمی افسران کی انتھک محنت سے بیوٹمز تعلیمی افق میں روشن ستارے جڑ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ بیوٹمز کے طلباء دنیا کی بہترین جامعات سے فارغ التحصیل طلباء سے بھر پور مقابلہ کر رہے ہیںبیوٹمز میں تدریسی عمل میں گزرا ہوا ہر دن بلوچستان کے روشن مستقبل کی منزل کی طرف قدم ہے ان خیا لات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بیوٹمز کی ISO-9001:2015کی سرٹیفیکیشن حاصل کرنے پر کوالٹی ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد رئوف اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر بیوٹمز نے کہا کہ یہ سرٹیفیکیشن بیوٹمز کے جدید تکنیکی و تعلیمی معیار تعلیم کی غماز ہے جس کی بدولت ہمارے طلباء بلوچستان کی ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے بیوٹمز اور ملک بھر کا نام روشن کر رہے ہیں۔۔بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسزنے بیورو آف انسپیکشن اینڈ سرٹیفیکیشن کے تحت کوالٹی منیجمنٹ سسٹم ، ISO-9001:2015کی سرٹیفیکیشن حاصل کر لی یہ سرٹیفیکیشن بیوٹمز میں عالمی معیار کے مطابق تعلیمی صلاحیت، تحقیق ماحول اوربہترین درسی و تدریسی معیار کو برقرار رکھنے پر دی گئی ہے ملک بھر سمیت بلوچستان میں بہت کم جامعات یہ سرٹیفیکیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے جن میں سے ایک بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز ہے جبکہ اس سرٹیفیکیشن کو حاصل کرنے کیلئے بیوٹمز کے اساتذہ اور انتظامی عہدون پر فائض افسران کی جامع تربیت بھی کی گئی ہے تاکہ معیار تعلیم اور دیگر تحقیقی اصولوں کو ہر دم برقرار رکھا جا سکے۔