مدرسے کے استادنے 5ہزارتنخواہ پر اپنے ادارے میں نقل کاتصورختم کرلیا ، جمعیت علمائے اسلام مچھ

جمعرات 26 اپریل 2018 22:13

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنماسینیٹرمفتی عبدالستار شیخ الحدیث مولاناعبدالباقی وائس چیئرمین مچھ مولاناعبدالصمدضلعی امیرحاجی منگے خان حاجی محمدانورشاہوانی نے کہاہے کہ دینی مدارس مسلمانوں کے لیے نعمت عظمی ہیں معاشرہ کوصلاح بنانے میں دینی مدارس کااہم کردارہے کیاوجہ ہے مدرسے کے استادنے 5ہزارتنخواہ پر اپنے ادارے میں نقل کاتصورختم کرلیا لیکن 85ہزاروالے استادکے شاگردنقل کے سہارے پر ڈگری ہولڈرہے جو کسی سانحہ سے کم نہیں غریب حافظ قرآن نے امریکہ کاکیابگاڑاجوہائے روز مدرسے کونشانے پر رکھاہواہے ان خیالات کااظہارانھوں نے کلی جلال خان میں مدرسہ مدین القرآن محمودیہ کے جلسہ دستاربندی حفاظ کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے مولاناعبدالمالک شاہ مولاناعرض محمدمولاناامان اللہ ربانی مولاناعبدالرشید حاجی عبدالمالک رند مولوی فضل الرحمن اوردیگرنے بھی خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام ایک آفاقی نظام کانام ہے جس میں نظام تعلیم رول ماڈل کی حیثیت رکھتاہے جہاں غریب امیر کے بچے ایک چھٹائی پر ایک استاداورایک نظام تعلیم کے تحت تربیت حاصل کرتاہے اس سال بھی مرکزی بورڈوفاق المدارس کے تحت 78ہزار8سوحفاظ 23ہزارعلما 13ہزارعالمہ فارغ التحصیل ہوئیں جوایک اعزازہے لیکن سوال پیداہوتاہے کہ یہ معصوم حفاظ علما آخرعالم کفراورامریکہ کے آنکھوں میں کیوں کٹھکتے ہیں توظاہرہے کہ مدارس جس کازکیلئے محنت کرتے ہیں وہ مشن کفریہ طاقتوں کوپسندنہیں انھون نے کہا کہ جب تک ہمارانظام تعلیم اسلامی نہ ہوگا توہم کامیاب نہیں ہونگیاورجمعیت علما اسلام کی کوشش روزاول سے یہی رہی ہے کہ ملک میں اسلامی نظام کانفاذہوجس سے ہمارانظام تعلیم عدالتی نظام انتظامی اموراسلام کے اصولوں کے ماتحت ہو جس میں ملک وملت کی خوشحالی ہیں ۔