ناقص صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2لاکھ روپے جرمانہ ،28فوڈ آئوٹ لیٹس کو نوٹسز جاری

جمعرات 26 اپریل 2018 22:13

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے غیر معیاری صفائی اور حفظان صحت کے اصولو ں کی خلاف ورزی پر 28فوڈ آئوٹ لیٹس کونوٹسز جاری کرتے ہوئے 2لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کینٹ بورڈ ترجمان قیصر محمود نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ کنٹونمنٹ بورڈ فوڈ برانچ کے عملے نے 23 پیور فوڈ ایکٹ کے تحت کینٹ کے مختلف علاقوں سے لیے گئے کھانے پینے کے نمونہ جات کے رزلٹ کے بعد پیزا ہٹ کو 90ہزار روپے ،Optp فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو45 ہزار روپے ،منچیز ریسٹورنٹ کو35ہزارروپے اور آئیڈیل بیکرز کو20ہزار روپے جرمانہ کر دیا ۔

اس کے علاوہ کینٹ کے مختلف علاقوں میں موجود دیگر دکانداروں کو غیر معیاری صفائی پر مجموعی طور پر 10 ہزار جرمانے کیے گئے علاوہ ازیں کینٹ کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس کے کاروبار کر نے والوں کے خلاف کاروائی میں 28 نوٹس دیے گئے اور مختلف کھانے پینے کی دکانوں سے کھانے پینے کے 37 نمونہ جات حاصل کیے گئے جن کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ۔انہوں نے بتایاکہ فوڈ برانچ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر کینٹ کے مختلف علاقوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کاروائی کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :