آئی جی پنجاب کا 30اپریل سے پنجاب کے باقی 31 اضلاع میں ٹریفک وارڈن سروس کو نئی بلیوئش گرے یونیفارم پہننے کا حکم

ٹریفک پولیس کونئی ٹرانسپورٹ اور جدید آلات بھی دیئے جا رہے ہیں جس سے ٹریفک حادثات میں مزید کمی رونما ہوگی ‘کیپٹن (ر) عارف نواز

جمعرات 26 اپریل 2018 21:49

آئی جی پنجاب کا 30اپریل سے پنجاب کے باقی 31 اضلاع میں ٹریفک وارڈن سروس ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 30اپریل سے پنجاب کے باقی 31 اضلاع میں ٹریفک وارڈن سروس کو نئی بلیوئش گرے یونیفارم پہننے کا حکم دیاہے کیونکہ پورے پنجاب میں ٹریفک وارڈن سروس کو نافذالعمل کر دیا گیا ہے او ریونیفارم کی تبدیلی اس سلسلہ میں پہلا قدم ہے ۔ اب پنجاب میں ٹریفک پولیس کا ایک ہی یونیفارم ہو گاجبکہ اس سے پہلے 5بڑے شہروں کے علاوہ پنجاب کے باقی اضلاع میں سفید شرٹ اور بلیو پتلون پہنا جا رہا تھا ۔

ٹریفک کے نظام کوبہتربنانے کے لئے پنجاب کے 6بڑے شہروںسے پڑھے لکھے نوجوان ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی کئے گئے ہیں اور مزید ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی کئے جائیں گے جن میں خاص طور پرخواتین کیلئے سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے منظوری کے بعد5بڑے شہروں سے ٹریفک وارڈن پنجاب کے باقی اضلاع میں تعیناتی کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ صوبہ پنجاب میں ٹریفک کے نظام میں مزید بہتری لائی جا سکے ۔

علاوہ ازیں ٹریفک پولیس کونئی ٹرانسپورٹ اور جدید آلات بھی دیئے جا رہے ہیں جس سے ٹریفک حادثات میں مزید کمی رونما ہوگی اور عوام کو بہتر منفرد اور جدید تقاضوں پر مبنی ٹریفک نظام ملے گا۔ٹریفک کا یہ نظام پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں ہی رائج تھا لیکن اب اسے پنجاب کے باقی تمام اضلاع میں بھی لانچ کیا گیا ہے ۔ آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے ٹریفک سٹاف کو ہدایت دی ہے کہ وہ نئی یونیفارم کیساتھ اپنی ڈیوٹی نئے جوش و جذبے ، ایمانداری ، لگن اور خوش دلی کے ساتھ سر انجام دیں اور ٹریفک حادثات کی روک تھا م کیلئے موثر اقدامات کرتے ہوئے لوگوں کو ٹریفک کے حوالے سے بہترین سہولیات مہیا کریں ۔

متعلقہ عنوان :