چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ممتاز سکالر نوید امان خان نے اپنی کتاب ’’نائیجیریا ان دی ورل پول‘‘ پیش کی

جمعرات اپریل 22:14

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ممتاز سکالر نوید امان خان نے اپنی کتاب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ممتاز سکالر، کالم نگار، تجزیہ نگار اور متعدد کتب کے مصنف نوید امان خان نے اپنی کتاب ’’نائیجیریا ان دی ورل پول‘‘ پیش کی۔ یہ کتاب پاکستان اور نائیجیریا کے سیاسی حالات کے تقابلی جائزے پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

مصنف نے کتاب میں نائیجیریا اور پاکستان کی سیاست، معاشرت اور قومی رویوں کا گہرا جائزہ پیش کیا۔ کتاب میں دونوں ممالک کی غیر سیاسی قوتوں کے عملی کردار پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ دونوں ممالک میں جمہوری حکومتوں کے عدم تسلسل اور اس کے کمزور پہلوئوں کو اجاگر کرتے ہوئے وجوہات کا بیان احسن طریقے سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :