سپیکر اسد قیصر کا کے پی فوڈ اتھارٹی کا دورہ

جمعرات 26 اپریل 2018 22:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کے پی فوڈ اتھارٹی کا اچانک دورہ کیا ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود نے سپیکر اسد قیصر کو اتھارٹی سے متعلق بریفنگ دی۔ اسد قیصر نے اتھارٹی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور افسران سے تعارف اور تبادلہ خیال کیا ۔ سپیکر نے اتھارٹی کی بلڈنگ کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی ایک ماہ کی کاروائی دیکھ کر سپیکرخوش ہوئے اور داد دیے بنا رہ نہ سکے۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اگلی بارصوبائی حکومت میں تمام سرکاری اداروں کو کے پی فوڈ اتھارٹی کی طرح بنائینگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی فوڈ تھارٹی کو دیکھ کر لگتا ہے نیا پاکستان بن گیا ہے ۔ سپیکر نے اتھارٹی کو قلیل مدت میں فعال کرنے پر ڈی جی ریاض خان محسود اور ان کی ٹیم کی تعریف کی اور حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔