لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے،ضلع ناظم مردان

جمعرات 26 اپریل 2018 22:14

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیگی اوراس کیلئے ضلع کے تمام بی ایچ یو کیلئے سولر سسٹم کیلئے آئند ہ بجٹ میں خصوصی گرانٹ مختص کرینگے ۔وہ مردان میں غیر سرکاری تنظیم ایوا - بی ایچ این کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس سے ایوا - بی ایچ این کے منیجر محمد سعید خان،پراجیکٹ آفیسر سنبل آمین،پراجیکٹ آفیسر جاوید عزیز، فرہاد اللہ،ڈاکٹر اکرام،ولید خان اور اے اے سی مردان بابر تنولی نے بھی خطاب کی۔

ایوا - بی ایچ این کے محمد سعید خان نے کہا کہ صوبے بھر میں بی ایچ یوز میں سب سے زیادہ عام بنیادی ڈھانچے کی کمی تھی جبکہ میڈیکل اور انسانی وسائل کی کمی عام لوگوں کی طرف سے سامنا کرنا پڑا،انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم مقامی لوگوں کے ساتھ کام کر رہی ہے جنہوں نے ان مسائل کی نشاندہی کی اور پھر اس مسائل کو اعلی سطح پر پیش کیا انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مسائل حل ہوگئے جبکہ بعض میں اب بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار نے کہا کہ مردان کے ضلعی حکومت ضلعی بجٹ میں لوگوں کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کررہی ہے مالی معاوضہ کے باوجود وہ ضلع بھر میں عوامی صحت کے ہسپتالوں اور بنیادی صحت یونٹس میں عوام کو سب سے بہتر صحت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ضلع بھر کے تمام بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے، ڈاکٹر اکرام نے کہا کہ ضلع کے تمام ہسپتالوں میں ادویات کے علاوہ مختلف قسم کے ضروری ٹسٹوں کی بھی سہولت دستیاب ہے اور دن بدن ان سہولیات میں بہتری لائی جا رہی ہے۔

ضلع کی تمام بنیادی مراکز صحت میں ادویات وافر مقدار میں پہنچادی گئی ہیں،ہیلتھ سنٹرز میں جنگی بنیادوں پر عوام کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ۔ضلع میں آر ایچ سیز میں ڈاکٹرز اور عملہ ہمہ وقت عوام کو صحت کی سہولیات کیلئے کوشاں رہتے ہیں محکمہ صحت عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں تمام محدود وسائل کو بروئے کار لاکر سہولیات کی فراہمی میں کوشاں ہیں اور ہر ممکن طور پر اقدامات اٹھاکر عوام کو ہیلتھ سروسز ان کی دہلیز پر مہیا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :