مردان سائنس فیسٹول9اور10مئی کو منعقد ہوگا

جمعرات 26 اپریل 2018 22:14

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) مردان سائنس فیسٹول9اور10مئی کو منعقد ہوگا۔ضلع بھر کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے طلباو طالبات اپنی تیار کردہ سائنسی ماڈل کے ساتھ فیسٹول میں شریک ہو ں گے،مردان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سائنس فیسٹول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔سائنس فیسٹول ضلع حکومت مردان ،الف اعلان،تعلیمی جرگہ اور پاکستان الائنس فار میتھس اینڈ سائنس کے اشتراک سے ہوگا۔

معروف ماہر تعلیم سجاد احمد نے کہا کہ فیسٹول کا مقصد ضلع بھر کے طلباء و طالبات کی سائنسی شعبے میں دلچسپی بڑھانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے سائنس فیسٹول میں طلباء و طالبات کے مابین سوال و جواب کا سیشن بھی ہو گا۔مقابلے میں حصہ لینے والے طلباو طالبات کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 9اور10 مئی مردان سائنس فیسٹول کا انعقاد مردان کے بچوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے تا کہ یہ بڑے ہوکر سائنسدان بن کر ملک وقوم کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ قوموں نے ریاضی اور سائنس کے ذریعے اپنے شہریوں کو بہتر آمدن سے مضبوط بنایا ہے اور اپنی معیشت کو ترقی دی ہے ریا ضی اور سائنس کے ذریعے کی تعلیم نہ صرف پاکستانی معاشی ترقی کے خواب کا اہم جزو ہے بلکہ یہی وہ صلاحیت ہے جس کے ذریعے لوگوں کو مقامی و بیرونی خطرات سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ضلعی حکومت مردان کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار کی ذاتی کوششوں سے مردان میں 9اور10مئی کو سائنس فیسٹول کا انعقاد ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :