گرمیوں کی آمد سے قبل ریسکیو1122 کی سردریا ب میں ہنگامی فرضی مشقیں شروع

جمعرات 26 اپریل 2018 22:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کے احکامات پر گرمیوں کی آمد کی آمد پر غوطہ خور اہلکاروں کے لیے خصوصی مشقوں کا آغازسردریا ب میں کر دیا گیا ہی.ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی نے بتا یا کہ سردریاب میں جار ی مشقوں میں کشتیوں اور تیراکی کے جد یدترین آلات کا استعما ل کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے اس موقع پر کہا کہ گرمیوں کی آمد کے پیش نظر صوبے کے مختلف دریاوں پر سیاحوں کی آمدورفت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور ان کو کسی بھی ایمرجنسی کے دوران بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی مشقوں کا آغاز کر دیا گیا ہی. جن کا بنیادی مقصد سیاحوں کو دریا سے متعلق خطرات سے آگاہ کرنا اور کسی بھی ڈوبنے کے واقع میں فوری مدد کرنا ہی. ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 کی غوطہ خوروں نے ان تک 4500سے زائد ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو بچایا. ریسکیو1122 عوام الناس کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف مقامات پر سپیشل کیمپس کا انعقاد بھی کرے گی تاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکی.

متعلقہ عنوان :