کوئٹہ چمن شاہراہ پر دو گاڑیوں میں تصادم،15 افراد زخمی ، 3 کی حالت تشویشناک

جمعرات اپریل 22:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) کچلاک کے قریب کوئٹہ چمن شاہراہ پر دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعرات کو کچلاک میں ملک ہاشم ہوٹل کے قریب منی کوچ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری گاڑیوں اور ایمبولنسز کے ذریعے ٹراما سنٹر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہیں ،زخمیوں میں10 سالہ بچی بی بی نسیمہ ،دو سالہ بچے صدیق اللہ اور ساٹھ سالہ شخص گل محمد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہیں دیگر زخمیوں میں چھ سالہ بچہ حقمل،دو سالہ بچی بی بی افسانہ، سات سالہ حکمت اللہ اور حسن خان ، آٹھ سالہ داد اللہ 12 سالہ عنایت اللہ، 14 سالہ قدرت اللہ، 15سالہ نیاز محمد، 35 سالہ بی بی راقیمہ 38 سالہ انعام اللہ، 40 سالہ بی بی میمونہ ،45 سالہ محبوبہ شامل ہیں جن کی ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹراما سنٹر میں علاج معالجہ جاری ہے زخمیوں کا تعلق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقوں کلی سیگی شمشوزئی گلستان سے بتائی جا رہی ہے۔