جیکب آباد میں اطائیوں کے خلاف آپریشن اسسٹنٹ کمشنر نے 13غیر وانونی کلینکس اور چارلیب سیل کر دیئے

جمعرات 26 اپریل 2018 22:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) جیکب آباد میں اطائیوں کے خلاف آپریشن اسسٹنٹ کمشنر نے 13غیر وانونی کلینکس اور چارلیب سیل کر دیئے عطائی کاروائی کا سن کر کلینک چھوڑ کر فرارتفصیلات کے مطابق عدالت کے حکم پر جیکب آباد میں اطائیوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر بلال سلیم نے محکمہ صحت کے ڈاکٹر ریاض سومرو کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوںجان محمد ٹالانی کالونی میں آپریشن کرکے خیر ِمحمد چنہ،گلاب ابڑو،ڈاکٹر درشن اور دیگر کی کلینکس اور لیب کو سیل کر دیا کاروائی کا سن کر کئی عطائی اپنی کلینکس چھوڑ کر فرار ہو گئے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر بلال سلیم نے بتایا کہ اطائی قیمتی انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیںعدلیہ کے حکم پر انکے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے سیل کی گئی کلینکس جو بھی کھولے گا اسکے خلاف کیس داخل کرکے گرفتار کیا جائے گاجان محمد ٹالانی کالونی میں اطائی ڈاکٹر کی کلینک میں گندگی تھی دیکھ کر افسوس ہوا کہ یہاں انسانوں کا علاج ہو تارہا ہے یہی موضی امراض پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔

متعلقہ عنوان :