پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کا زلمی اسکول لیگ فیز ٹو کرانے کا اعلان

پشاور زلمی فاؤنڈیشن اور خیبر پختونخواہ حکومت کے مشترکہ تعاون سے صوبے میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے , جاوید آفریدی

muhammad ali محمد علی جمعرات اپریل 19:57

پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کا زلمی اسکول لیگ فیز ٹو کرانے کا ..
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26اپریل 2018ء) صوبہ خیرپختونخواہ میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے مزید فروغ کے لیے پشاور زلمی اور خیبر پختونخواہ حکومت نے زلمی اسکول لیگ کے فیز ٹو کرانے کا فیصل کرلیا اور اس حوالے سےتیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہیں ..پشاور زلمی فاؤنڈیشن اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ صوبہ کے پی نے مشترکہ تعاون سے گزشتہ سال ہونیوالی زلمی اسکول لیگ فیز ون کی شاندار کامیابی اور پزیرائی کے بعد پورے صوبہ خیرپختونخواہ میں زلمی اسکول لیگ فیز ٹو کا انعقاد ہوگا .

جس کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائیگا. زلمی اسکول لیگ فیز ٹو کے اوپن ٹرائلز پہلا مرحلہ سرکاری اسکولز میں منعقد ہوچکا ہے .جس میں ہر ڈسٹرکٹ سے پندرہ سے بیس ٹیلنٹڈ کرکٹرز کا سلیکشن عمل میں آیا .ان ٹیمز کے درمیان مزید انٹر ڈسٹرکٹ ٹرائلز میچز جلد کھیلیں جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پورے صوبے کے مختلف ڈسٹرکٹس میں ہونیوالے اسکول لیول ٹرائلز کے بعد فائنل اسٹیج میں سات ڈویژن اور زلمی اسکول لیگ فیز ون کی فاتح پشاور بلیوز کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ان ایکشن ہوں گی .

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی صوبہ خیرپختونخواہ میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کے لیے پرعزم ہے .کے پی حکومت کے ساتھ مل کر زلمی اسکول لیگ کو ایسا میگا ایونٹ اور پلیٹ فارم بنایا جائیگا جہاں پورے صوبے کے نوجوان کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کےبھرپور جوہر دکھاسکیں گے اور اس سے پاکستان کرکٹ کو مستقبل میں نیا ٹیلنٹ بھی میسر آسکے گا

متعلقہ عنوان :