آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے کی کامیابی مثالی ہو گی ،حاجی معین الدین شیخ

جمعرات اپریل 22:30

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) حیدرآباد26اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما حاجی معین الدین شیخ نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے کی کامیابی مثالی ہو گی ، ،11مئی کو مارکیٹ چوک پر نظام مصطفی ؐکانفرنس سے اویس نورانی خطاب کریں گے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ سیاسی مستقبل متحدہ مجلس عمل کا ہے ہم ایم ایم اے کے پلیٹ فارم انتخابات میں حصہ لیں گے اور ہماری کامیابی مثالی ہو گی انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے پاکستان کی جانب سے 11مئی کو مارکیٹ ٹاور چوک پر نظام مصطفی کانفرنس ہو گی جس سے شاہ اویس نورانی اور دیگر قائدین خطاب کریں گے اس کے بعد ہم عوامی رابطہ مہم شروع کریں گی-