پیپلزپارٹی سندھ سمیت ملک بھر میں عوامی مقبولیت حاصل کرتی جارہی ہے،عبدالجبار خان

جمعرات 26 اپریل 2018 22:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ سمیت ملک بھر میں عوامی مقبولیت حاصل کرتی جارہی ہے، سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، سیاسی بحران کا حل بھی صرف اور صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب پنجاب میں بھی عوام پیپلزپارٹی کو مضبوط کریں جس کے بعد اب یہ کہا جاسکتا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی ملک بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں دیگر جماعتوں کے لوگ بھی اب جوق در جوق پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں جن میں بڑی تعداد اُردو بولنے والوں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :