تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت گیارہویں و بارہویں جماعتوں کے امتحانات جاری ، بورڈ کی 22ویجیلینس کمیٹیوں کے امتحانی مراکز کے دورے

جمعرات 26 اپریل 2018 22:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت گیارہویں و بارہویں جماعتوں کے امتحانات جاری ہیں تعلیمی بورڈ کی 22ویجیلینس کمیٹیوں نی26امتحانی مراکز کے دورے کئے 34طلبہ وطالبات پر کاپی کیس بنائے 3جعلی امیدوار پکڑے جبکہ ایک امیدوار کو جگہ تبدیل کرکے امتحان دینے پر کارروائی کی گئی تاہم نقل کا سلسلہ بھی حسبِ سابق جاری رہا اور انتظامیہ اسے روکنے میں مکمل ناکام رہی ہے -