ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ایڈوائزری ٹاسک فورس سب کمیٹی کا اجلاس ،محکمہ زراعت نے گزشتہ ماہ کے اہداف اور ان کے حصول کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی

جمعرات 26 اپریل 2018 22:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ایڈوائزری ٹاسک فورس سب کمیٹی کا اجلاس اے ڈی سی جی شجاع قطب بھٹی کے زیر صدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اسلم،محکمہ زراعت کی دیگر افسران،بنکوں کے نمائند گان اور کسانوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میںمحکمہ زراعت نے گزشتہ ماہ کے اہداف اور ان کے حصول کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اسلم کے مطابق 19474 کسانوں کی رجسٹریشن کے ٹارگٹ سے 17653کسانوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔ جس پر کسان بنکوں سے قرضہ لیتے ہیں۔جس کی بر وقت ادئیگی پر کسانوں کی بہتر رہنمائی کے لیے انکو حکومت کی طرف سے موبائل فون دیئے جاتے ہیں ۔حریف اور ربیع کی فصلوں کے لیے کھادوں ،کیڑے مار ادویات بارے بروقت رہنمائی دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی جی شجاع قطب بھٹی نے کہا ہے کہ زراعت کا فوکل پرسن زمینداروںکی رجسٹریشن کروا کر رجسٹرڈ افراد کی تفصیل اور قرضے کی دستیابی کا ریکارڈ پاس رکھے گا ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن نے اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریوں سے اجلاس کو آگاہ کیا کہ حکومت نے زرعی ماہرین مقرر کیے ہیں جو ڈویژنل آفس سے موسم کے لحاظ سے احتیاطی تدابیر اور دیگر زرعی معلومات بذریعہ فون کسانوں کو فراہم کرتے ہیں۔مزیدبتایا گیاکہ کھادوں اور کیڑے مار ادویات کی چیکنگ بھی ہوتی ہے غیر معیاری ہونے کی صورت میں ڈیلرز کو دو سال قید اور پانچ لاکھ تک جرمانہ کیا جاتا ہے ۔ کسانوں کی فصلوں کی حفاظت کے لیے محکمہ زراعت کے افسران خود فصلوں پے جا کر کیڑوں سے بچائو کے لیے حفاظتی تدابیر اور ادویات کا استعمال یقینی بناتے ہیں۔آخر میں کسانوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔