فیصد کوٹے کے تحت سرکاری ملازمتوں کی عدم فراہمی کے خلاف معذور افراد کاوزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف احتجاج

جمعرات 26 اپریل 2018 22:47

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) سندھ حکومت کی جانب سے وعدے کے باوجود 5 فیصد کوٹے کے تحت سرکاری ملازمتوں کی عدم فراہمی کے خلاف معذور افراد وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف احتجاج کیا دھرنا کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں جیم خانہ چوک پر دھرنا دے کر ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی‘ پولیس اہلکاروں کی معذور افراد سے کھنچا تانی احتجاج ختم کرو ورنہ لاٹھی چارج کیا جائے گا پولیس افسر کی دھمکی کے باوجود معذور افراد نے حیدرآباد میں جیم خانہ چوک پر احتجاجی دھرنا دیا اور ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی معذور افراد گاڑیوں کے آگے لیٹ گئے اور سرکاری ملازمتوں کی عدم فراہمی پر سندھ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اس دوران پولیس اہلکاروں اور معذور افراد کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے معذور افراد سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں اپریل کے پہلے ہفتے تک سرکاری ملازمتیں فراہم کردی جائیں گی جس کے لئے معذور افراد سے حیدرآباد اور کراچی میں انٹرویوز بھی لئے گئے تھے، ماہ اپریل ختم ہونے والا ہے لیکن معذور افراد کو تاحال سرکاری ملازمتیں فراہم نہیں کی گئی ہیں جو قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو 5 فیصد کوٹے کے مطابق سرکاری ملازمتیں فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے، مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ معذور افراد سے کئے گئے وعدے کے مطابق انہیں فوری طور پر سرکاری ملازمتیں فراہم کریں‘ دوسری جانب پولیس اہلکاروں نے احتجاج ختم نہ کرنے پر معذور افراد کو ہٹانے کی کوشش کی تو معذور افراد اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔