پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس (دستور) کی اپیل پر حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ایچ یو جے کے ممبران کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 26 اپریل 2018 22:47

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس (دستور) کی اپیل پر حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ایچ یو جے (دستور ) کے ممبران نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں ایچ یو جے کے صدر عبدالحفیظ عابد ،عثمان اجمیری ، تجمل حسین ، مرزا خان اور دیگر نے شرکت کی عبدالحفیظ عابد نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے مسائل حل کئے جائیں نیوز چینلز کے نمائندوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے اور ویج بورڈ کو ضلعی سطح سے فعال بناتے ہو ئے اس پر عمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :