رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی اوراہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے ماسٹرپلان تشکیل دیا ہے ،قمرشیخ

جمعرات 26 اپریل 2018 22:47

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے سینئرڈائریکٹر لینڈقمرشیخ نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی اوراہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے ماسٹرپلان تشکیل دیا ہے ،شہر کی شہ رگ مرکزی شاہراہ گل سینٹر سے سینٹرل جیل اوروہاں سے نیاپل تک تمام پارکنگ ختم کرنے اورہرطرح کی تجاوزات ختم کرنے کے لئے اینٹی انکروچمنٹ سیل کو احکامات جاری کردئیے ہیں ،ڈسٹرکٹ انتظامیہ،پولیس اورٹریفک پولیس کے تعاون سے ٹریفک کے مسائل حل کرینگے ،ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نالوں نالیوں پر قائم تجاوزات کی تحریری نشاہدہی کے فوری بعد واٹرکمیشن کے احکامات کی روشنی میں تجاوزات مسمارکردیں جائینگی،تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے سینئرڈائریکٹر لینڈقمرشیخ نے اینٹی انکروچمنٹ سیل کے مختلف دفاترکا دورہ کیاانچارج اوردیگر افسران سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر قمرشیخ نے اینٹی انکروچمنٹ سیل کے انچارج توحیداحمد کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی بھی صدارت بھی کیں ،انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی اوراہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے لئے تشکیل دیئے ماسٹر پلان کے مطابق بھرکاروائیاں شروع کی جائیں اورہرصورت رمضان المبارک میں روزے داروں اورشہریوں کے ٹریفک کے مسائل کے حل کو ممکن بنائیں ،انہوں نے کہاکہ ماسٹرپلان کے مطابق گل سینٹر سے سینٹرل اوروہاں سے نیاپل چوک تک شہرکی مرکزی شاہراہ پرہرقسم کی تجاوزات بلاامتیاز مسمارکردیں جائیں اورمذکورہ شاہراہوں پر کسی بھی مقام پر پارکنگ قائم نہیں کرنے دی جائے گی ،اگر کسی بھی ادارے یابلدیہ ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پارکنگ کا اجازت نامہ جاری کیاگیا ہے تو اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے کیونکہ اعلی عدلیہ کی جانب سے تمام پارکنگ ختم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ،جبکہ ماسٹرپلان کی کامیابی کے ڈسٹرکٹ انتظامیہ،پولیس اورٹریفک پولیس سے بھی مددطلب کی گئی ہے ،قمرشیخ نے بلدیہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نالوں نالیوں پر قائم تجاوزات کی تحریری نشاہدہی کرتے ہی سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ واٹرکمیشن کے احکامات کی روشنی میں بھرپورکاروائی جائے گی اورواٹرکمیشن کے احکاما ت پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیاجائے گا،اس موقع پر انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل توحیدا حمد نے سینئرڈائریکٹر لینڈکو عملے کو درپیش مسائل ،مشنری نہ ہونے اوراسٹاف کی وردیوں کے حوالے آگاہ کیا،جس پر انہوں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی،جبکہ میونسپل کمشنر گل محمد کھوکھر اینٹی انکروچمنٹ سیل کے عملے کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ اعلی ،ماتحت عدلیہ،واٹرکمیشن کے فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں اورکسی بھی سیاسی دبائویااثررسوخ کر قبول نہیں کریں ،اورشہریوں کی شکایات کو دور کرنے کے لئے اپناکرداراداکریں ۔