کینٹ پولیس نے سادہ لوح خواتین کو لوٹنے والے گروہ کے تین نوسرباز ملزمان کوگرفتارکرلیا

جمعرات 26 اپریل 2018 22:47

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) صدر پولیس نے حبیب بنک شیخ یوسف برانچ پر بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ سے سادہ لوح خواتین کو لوٹنے والے گروہ کے تین نوسرباز ملزمان کو بے نقاب کرکے گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضہ سے نقدی برآمد ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق صدرپولیس کو اطلاع ملی کی حبیب بنک شیخ یوسف برانچ کی اے ٹی ایم مشین پر نوسرباز گروہ سرگرم ہوکر سادہ لوح خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ کے ذریعے لوٹنے کے لئے موجود ہے ۔

پولیس اطلاع پر فوری موقع پر پہنچ گئی اور وہاں موجود نوسرباز گروہ کے تین ملزمان سبطین ولد محمد رمضان بلوچ ،طارق ولد محمد بخش ڈوگر اور عبدالرحمٰن ولد فیض محمد ساکنا ن نواب کو قابو کرکے گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف سے ساڑھے سولہ ہزار روپے اور ایک بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ بھی برآمد کرلیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :