یارک پولیس کا سرچ آپریشن،اسلحہ وکارتوس برآمد،چارافرادگرفتار

جمعرات 26 اپریل 2018 22:47

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) یارک پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دو بندوق،ایک پستول،ایک رائفل سمیت درجنوں کارتوس برآمد کر لیئے جبکہ کرائے داری کے کوائف درج نہ کرانے پر تین مکانات کے کرائے داروں کے خلاف مقدمات درج کرلیئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ یارک محمد رمضان بلوچ نے لیس نفری کے ہمراہ وانڈہ سہولن ،کیچ ،مقیم شاہ سمیت دیگر علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا اس دوران چار ملزمان گرفتار کرلیئے پولیس نے اس موقع پر دو بندوق ،ایک پستول ،ایک رائفل اور 32کارتوس برآمد کر لیئے ،مکانات کے کرائے داری کے کوائف درج نہ کرنے پر تین مکانات کے کرایہ داروں کیخلاف مقدمات درج کرلیئے ۔

متعلقہ عنوان :