ترلاندی ادبی ٹولنہ کے زیراہتمام محفل مشاعرہ

جمعرات 26 اپریل 2018 22:47

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء)ترلاندی ادبی ٹولنہ کے زیراہتمام امیرمحمد خان کی صدارت میں محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ،جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کونسلر افسرعلی خان تھے ، جبکہ نظامت کے فرائض محمد علی نے انجام دئیے ، اس موقع پر سردار یوسفزئی ،پروفیسر ظاہرشاہ ، کرم ستار یعقوبی ، سعید عابد ،فضل معبود ،شاہ کوثر ،وقار علی اور اختر علی وغیرہ نے اپنا اپنا کلام پیش کیا ۔