جمرود سول ہسپتال میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی مناسبت سے تقریب

جمعرات 26 اپریل 2018 22:49

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) خیبرایجنسی تحصیل جمرود سول ہسپتال میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں ایجنسی سرجن ڈاکٹر شفیق آفریدی ، ایمرجنسی اپریشن سنٹر فاٹا ڈاکٹر اسد ، ایم ایس ڈاکٹر الیاس ، ڈاکٹر حفیظ اور ڈاکٹر شمس سمیت علاقائی مشران و ملکان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایجنسی سرجن ڈاکٹر شفیق آفریدی اور ڈاکٹر اسد نے کہا کہ ٓاج سے ساری دنیا میں حفاظتی ٹیکوں کے اہمیت کے حوالے آگاہی اور فوائد و معلومات سے متعلق آگہی پیداکی جارہی ہے ،حفاظتی ٹیکہ جات ہمارے بچوں کی بہتر صحت کیلئے بہت ضروری ہے۔

ڈاکٹراسد نے کہا کہ خیبرایجنسی میں 40فیصد بچے حفاظتی ٹیکے لگوانے سے رہ جاتے ہیں لیکن اب اس میں کمی آرہی ہے، چارج لینے کے بعد میںنے خیبرایجنسی کے تمام مراکز صحت کا دورہ کیا اور وہاں حفاظتی ٹیکو ں کی فراہمی کو ممکن بنایا ،ہر ماہ ہر گائوں میں ہماری ٹیمیں جائیگی اور بچوں کو خطرناک امراض سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے، تیراہ جیسی دوردراز علاقوںمیں بھی ٹیمیں بجھوائی جائینگی۔

(جاری ہے)

انھوں نے ملکان و مشران سے تعاون کا مطالبہ کیا ۔ تقریب میںملکان ومشران نے کہا کہ حفاظتی ٹیکے لگانے والوں کیساتھ بھرپور تعاون کرینگے تاکہ ایک صحت معاشرے کی تکمیل کو پایہ تکمیل تاکہ پہنچا سکے۔