پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشن سٹڈیز کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

جمعرات 26 اپریل 2018 22:49

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’کشمیر کی موجودہ صورتحال اور پاکستانی پالیسی ‘ کے موضوع پرسیمینار منعقد ہواجس میں چیئرمین ایس پی آئی آر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبا د ڈاکٹر نذیر حسین نے کلیدی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امجد مگسی، فیکلٹی ممبران ، ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر نذیر حسین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ انہوں نے پاک بھارت تعلقات کا تاریخی پس منظر بیان کیا۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنائو کی وجہ سے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کشمیر سے متعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سیر حاصل گفتگو کی۔