بھارتی فوج کا پاکستان پر میزائلوں سے حملہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات اپریل 20:11

بھارتی فوج کا پاکستان پر میزائلوں سے حملہ
سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26اپریل 2018ء) :ھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر شہری آباد کو بلا اشتعا فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے دوران براملہ گاوں کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائلوں کے ساتھ شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہے کہ آج ایل او سی پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔